ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گورہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد توشہ خانہ 2اور القادر ٹرسٹ کیس ختم ہو گئے ہیں ۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ دوران سماعت عمران خان سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا میرا نقصان ہوتا ہے تو ہونے دیں ملک کا فائدہ ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ نیب ترامیم بحال ہونے کے بعد توشہ خانہ 2 کیس عملاً آج ختم ہو گیا ہے جبکہ القادر ٹرسٹ کیس بھی ختم ہی سمجھیں۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ نئے قانون میں لکھا ہے کابینہ کے فیصلے کو استثنیٰ حاصل ہے، پراسیکیویشن نے خود تسلیم عمران خان نے اس کیس میں ذاتی مفاد حاصل نہیں کیا۔
سپریم کورٹ فیصلے کے مطابق اب دونوں کیسز ختم ہیں، القادرٹرسٹ کیس میرٹ پر ختم ہونا چاہیے اور توشہ خانہ ٹو چل ہی نہیں سکتا۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کا نام تو توشہ خانہ فہرست میں تھا ہی نہیں صرف عمران خان کو دبا ئو لانے کے ان کا نام شامل کیا گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں اب قانون بالکل واضح ہو گیا ہے کابینہ فیصلے کا کیس نیب میں نہیں چل سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم پارلیمنٹ میں موجود ہیں بے شک وہاں مشکوک لوگ بیٹھے ہیں، بلوچستان کے مسئلے پر بات چیت اور پارلیمنٹ کا اجلاس ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ اور حنیف عباسی سے میری اور اسد قیصر کی ملاقات ہوئی ہے حکومت کو تجویز دی ہے کہ بلوچستان معاملے پر عسکری قیادت پارلیمنٹ کو بریفنگ دے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری کسی سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے، اگر کسی کے خلاف کوئی چیز ہے تو قانون کے مطابق فیصلہ ہوناچاہیے۔
8ستمبر کا جلسہ ملک میں مہنگائی، بیروزگاری ، جبری گمشدگیوں ، لاقانونیت اور عمران خان کی رہائی کے لیے ہو رہا ہے۔
Load/Hide Comments