اندرونی کرپٹ اشرافیہ

پاکستان کو بیرونی دشمنوں سمیت کرپٹ اشرافیہ سے بھی محفوظ بنانا ہے،بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پاکستان کو بیرونی دشمنوں سمیت اندرونی کرپٹ اشرافیہ سے بھی محفوظ بنانا ہے۔
یوم دفاع کے موقع پر جاری بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ آج کا دن دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کا دن ہے، ستمبر کے شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرتے ہیں۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ پاکستان کو بیرونی دشمنوں سمیت اندرونی کرپٹ اشرافیہ سے بھی محفوظ بنانا ہے، آج کے دن بیرونی دشمنوں کے ساتھ فارم 47کے کرپٹ مافیا سے چھٹکارا پانے کا بھی عہد کرنا ہوگا۔
ملک کو اس وقت بیرون دشمنوں سے زیادہ خطرہ فارم 47کی جعلی حکومت سے ہے، کرپٹ اشرافیہ ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاشی و سماجی برائیوں کی جڑ کرپٹ سیاسی اشرافیہ ہے جو دہائیوں سے ملک پر مسلط ہے، اشرافیہ فارم 47 کے ذریعے غیر قانونی طور اقتدار پر قابض ہے۔
بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں کرپٹ مافیا سے جان چھڑانا ہوگا، عمران خان کی سربراہی میں حقیقی آزادی کے لئے عہد تجدید کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:  لبنان دھماکے، اسرائیل اور اتحادیوں کو شرم آنی چاہیے، ایران/ ترکیہ