ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت نے 9مئی کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا فیصلہ کرتے ہوئے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کودوبارہ خط لکھ دیا ۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے ایک بار پھر 9مئی کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا فیصلہ کیا ہے ۔
اس سلسلے میں محکمہ داخلہ کے ذریعے کمیشن ٹریبونل کمیٹی آف انکوائری مغربی پاکستان ٹریبونل آف انکوائری آرڈیننس 1969 کے تحت خط چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو خط لکھ دیاگیا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ خط میں استدعا کی گئی ہے کہ 9مئی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پشاور کے ہائیکورٹ حاضر یا ریٹائرڈ جج کو کمیشن کا سربراہ مقرر کیاجائے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات کا مقصد ملزمان کا تعین اور زمہ داروں کو کٹہرے میں لانا ہے۔
واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے 9مئی کی تحقیقات کے لئے کمیشن بنانے کے حوالے سے صوبائی حکومت کا خط واپس کردیا تھا ۔
خیبرپختونخوا حکومت نے 9مئی کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا فیصلہ کرتے ہوئے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کودوبارہ خط لکھ دیا ہے-
Load/Hide Comments