ویب ڈیسک: پشاور میں یوم دفاع و شہدا کی مناسبت سے پاک فوج کی جانب سے عسکری آلات وہتھیاروں کی نمائش اور ایئر شو کا انعقاد کیا گیا ۔
کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری نے عسکری آلات اور ہتھیاروں کی نمائش کا افتتاح کیا۔
تقریب میں پاک فوج انفنٹری ، انجینئرز، سگنلز، ائیر ڈیفنس اور آرٹلری کے زیر استعمال ہتھیاروں کی نمائش سمیت عملی مظاہرے بھی پیش کئے گئے ۔
آرمی ایوی ایشن کے گن شپ کوبرا ، MI-1 اور مشاق طیاروں نے بھی عملی مظاہرے کئے ۔
اس کے علاوہ نمائش آرٹلری فائر، انفنٹری اِسولٹ ، مائنز اور فنس کلیئرنس ، انٹی ٹیرارسٹ اور مکس مارشل آرٹس کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا گیا۔
تقریب میں خٹک ڈانس ، ڈاگ شو، گھوڑ سواری ، براس بینڈ نے شائقین کو خوب محظوظ کیا۔
نمائش میں عسکری و سول حکام کے علاوہ بڑی تعداد میں سکولوں ، کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبا و طالبات سمیت فیملز نے شرکت کی۔
شرکا نے وطن عزیز کی بقا و سالمیت کی حاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔