اراضی تنازعہ پر فریقین آمنے سامنے

نوشہرہ: اراضی تنازعہ پر فریقین آمنے سامنے، فائرنگ میں 3 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ میں اراضی تنازعہ پر فریقین آمنے سامنے آ گئے، ایک دوسرے پر فائرنگ میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق نظامپور کے علاقہ انزری میں نماز جمعہ کے بعد اراضی تنازعہ پر فریقین آمنے سامنے آ گئے۔
اس دوران معمولی تکرار ہونے پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد میں باپ اور بیٹا بھی شامل ہیں۔ واقعہ کے بعد جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مقامی تھانے کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔
یاد رہے کہ ضلع نوشہرہ میں اراضی تنازعہ مزید 3 زندگیاں نگل گیا۔
جاں بحق افراد کی شناخت 22 سالہ حمزہ ولد عنایت اور عنایت ولد غلام قادر کے ناموں سے ہوئی.
زخمیوں میں ایک گروپ سے مظہر، ذیشان، عتیق جبکہ دوسرے فریق سے زخمیوں کی شناخت عاقب، فیصل اور سدیس کے ناموں سے ہوئی.

مزید پڑھیں:  ہیلتھ کئیرکمیشن کے چھاپوں کیخلاف بٹ خیلہ ہسپتال میں ریلی