ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ کے علاقے ترنگزئی میں موذن پر پولیس کے مبینہ تشدد کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے لوگوں نے روڈ بلا کر دیا۔
ذرائع کے مطابق واقعہ رونما ہونے پر جمعہ کی نماز کے بعد اہل علاقہ نے تنگی پشاور شاہراہ بند کر دی۔
اس موقع پر اے پی سی ترنگزئی کے مشران بھی پہنچ گئے، ڈی ایس پی تنگی اور ایس ایچ عمرزئی نے مشران سے مذاکرات کئے۔
موذن پر پولیس کے مبینہ تشدد کرنے پر ًپولیس افسران نے سپاہی کے خلاف کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔
مظاہرین نے پولیس اور اے پی سی مشران کے یقین دہانی پر روڈ کھول دیا۔ یاد رہے کہ اہل علاقہ میں اس حوالے سے شدید غم و غصہ پایا گیا۔
Load/Hide Comments