مزار کیپٹن کرنل شیر خان شہید

یوم دفاع و شہداء، مزار کیپٹن کرنل شیر خان شہید پر پھول چڑھائے گئے

ویب ڈیسک: یوم دفاع و شہداء کی مناسبت سے مزار کیپٹن کرنل شیر خان شہید پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر قبر پر پھول چڑھائے گئے اور فاتحہ خوانی کی گئی۔
ذرائع کے مطابق انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نارتھ میجر جنرل انجم ریاض نے چیف آف آرمی سٹاف کی جانب سے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر پاک فوج کے جوانوں نے شہید کو سلامی پیش کی۔
آئی جی ایف سی نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
میجر جنرل انجم ریاض نے مہمانوں کی کتاب میں شہید کی قربانی کے حوالے سے اپنے تاثرات قلم بند کئے۔
یاد رہے کہ یوم دفاع و شہداء کی مناسبت سے مزار کیپٹن کرنل شیر خان شہید پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر قبر پر پھول چڑھائے گئے اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کا بھارت میں جوہری مواد کی فروخت پر تشویش کا اظہار