بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ انتہائی اہمیت

بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے، علی امین گنڈاپور

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے، یہ منصوبہ صوبے کو توانائی کے شعبے میں خود کفیل بنانے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے محکمہ توانائی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اس منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لئے پر عزم ہے۔
اجلاس میں محکمہ توانائی اور پیڈو کے اعلیٰ حکام کے علاوہ منصوبے پر کام کرنے والی غیر ملکی کمپنی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
اس دوران توانائی کے شعبے میں صوبائی حکومت کے اہم منصوبے بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے متعلق معاملات پر غور کیا گیا۔
منصوبے کی بروقت تکمیل میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے پر غور و خوص اور اہم فیصلے کئے گئے۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 300 میگاواٹ بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ 95 ارب روپے کی لاگت سے سات سال کے عرصے میں مکمل کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ پراجیکٹ 100 میگا واٹ استعداد کے حامل تین پاور ہاوسز پر مشتمل ہوگا، جو سالانہ 1143 گیگاواٹ (GWh) بجلی پیدا کرے گا۔
اس موقع پر مزید بتایا گیا کہ منصوبے سے صوبائی حکومت کو سالانہ 15 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے، ڈیم، پاور ہاؤسز، ٹنلز، ان ٹیک سٹرکچر، عملے کے لئے رہائشی کالونی اور رابطہ سڑکوں کی تعمیر منصوبے کے سول ورک کا اہم جز ہیں۔
پراجیکٹ کے حوالے سے برنفنگ کے دوران بتایا گیا کہ منصوبے سے صوبے میں بجلی کی کمی کو پورا کرنے میں مدد ملے گی اور مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی اس سے میسر آئینگے۔
منصوبے پر اب تک کی فزیکل پراگرس ساڑھے گیارہ فیصد جبکہ فنانشل پراگرس 22 فیصد ہے، دبکہ منصوبے کے لئے درکار 1811 کنال زمین کی خریداری کا عمل سو فیصد مکمل کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخِوا سردار علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے، یہ منصوبہ صوبے کو توانائی کے شعبے میں خود کفیل بنانے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اس منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
سردار علی امین گنڈاپور نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے پر پیشرفت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں، اور اس کے ساتھ ساتھ منصوبے پر ٹائم لائنز کے مطابق عملی پیشرفت یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں پیڈو اور متعلقہ تعمیراتی کمپنی آپس میں بیٹھ کر تمام حل طلب معاملات ترجیحی بنیادوں پر طے کریں، صوبائی حکومت اس منصوبے پر ٹائم لائنز کے مطابق پیشرفت کے لئے ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی۔

مزید پڑھیں:  ایرانی میزائل گرنے کی رپورٹ پر اسرائیل ناراض، 5 صحافی گرفتار