چیمپئنز ون ڈے کپ

چیمپئنز ون ڈے کپ، ٹیموں کے کپتانوں کا اعلان کر دیا گیا

ویب ڈیسک: وائٹ بال ٹیم کےکپتان کی تلاش کیلئے پی سی بی کی کوششوں کا سلسلہ جاری ہے۔ چیمپئنز ون ڈے کپ میں بابراعظم کا کپتانی نہ کرنا ان کے پاکستان وائٹ بال ٹیم کا کپتان برقرار نہ رہنے کی جانب اشارہ ہے۔
ایسی صورتحال میں پی سی بی نے چیمپئنز ونڈے کپ کی ٹیموں کے کپتانوں اور عارضی سکواڈز کا اعلان کردیا۔
اس اقدام کا مقصد وائٹ بال ٹیم کےکپتان کی تلاش ہو سکتا ہے۔ ٹیموں کے قائدین کا تقرر 5 مینٹورز کی جانب سے کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مصباح الحق (وولوز)، ثقلین مشتاق (پینتھرز)، سرفراز احمد (ڈولفنز)، شعیب ملک (سٹالینز) اور وقار یونس (لائنز) کے مینٹور مقرر کئے گئے ہیں۔
بورڈ ذرائع نے بتایا ہے کہ سعود شکیل ڈولفنز، شاہین شاہ آفریدی لائنز، شاداب خان پینتھرز، محمد حارث سٹالینز جبکہ محمد رضوان وولوز کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق چیمپئنز ون ڈے کپ 12 سے 29 ستمبر تک فیصل آباد میں کھیلا جائے گا، ایونٹ میں ملک کے بہترین کرکٹرز شرکت کریں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق 50 اوورز کا یہ ٹورنامنٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا، تمام میچز دوپہر 3 بجے شروع ہوں گے۔ شیڈول کے مطابق صرف 16 ستمبر کو لائنز اور پینتھرز کا میچ صبح 9:30 بجے شروع ہو گا۔
ایونٹ کا افتتاحی میچ وولوز اور پینتھرز کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ ایونٹ کا فائنل 29 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
ایونٹ کیلئے بورڈ نے عارضی سکواڈز کا اعلان کر رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیمپئنز ون ڈے کپ میں بابراعظم کا کپتانی نہ کرنا ان کے پاکستان وائٹ بال ٹیم کا کپتان برقرار نہ رہنے کی جانب واضح اشارہ ہے۔
اسی تناظر میں دیکھا جائَے تو بخوبی اندازہ ہوگا کہ دورہ آسٹریلیا کے لیے بابر اعظم کی جگہ نیا کپتان ٹیم لیڈ کریگا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کے نامور اداکار عابد کشمیری انتقال کر گئے