ویب ڈیسک: پیرس میں ہونے والے پیرالمپکس 2024 گیمز کے ڈسکس تھرو مقابلے کے دوران قومی اتھلیٹ حیدر علی نے برونز میڈل جیت لیا۔
پیرس میں جاری پیرالمپک گیمز میں ڈسکس تھرو کے ایف 37 کیٹیگری کا فائنل سنسنی خیز رہا۔
مقابلوں کے دوران پاکستان کے حیدر علی نے شاندار آغاز کرتے ہوئے 52اعشاریہ 28 میٹر کی تھرو کی، مقابلہ کے دوران ان کی پھینکی گئی دوسری تھرو فاؤل قرار دی گئی جس کے ساتھ ہی پاکستان کے حیدر علی ڈسکس تھرو میں برونز میڈل جیت گئے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وہ ابتدائی 2 راؤنڈ تک پہلی پوزیشن پر تھے، اس موقع پر ان کی بعد کی لگاتار 3 تھرو فاؤل قرار دی گئیں جس پر ان کے حصے میں برونز میڈل ایا۔
پاکتانی اتھلیٹ کے فاول کی وجہ سے مقابلہ مِں شریک اُزبکستان اور کینیڈا کے ایتھلیٹ پہلی اور دوسری پوزیشن پر آگئے۔
حیدر علی نے اپنی آخری تھرو میں کچھ بہتر کارکردگی دکھائی جس میں وہ 52 اعشاریہ 54 میٹر کی تھرو کرنے میں کامیاب رہے لیکن اُزبک اور کینیڈین ایتھلیٹس ان سے آگے نکلنے میں کامیاب رہے۔
یاد رہے کہ پیرس میں ہونے والے پیرالمپکس 2024 گیمز کے ڈسکس تھرو مقابلے کے دوران قومی اتھلیٹ حیدر علی برونز میڈل جیت گئے۔یہ گولڈ میڈل سمیت ان کا چوتھا میڈل ہے.
Load/Hide Comments