اپنی آزادی اور خودمختاری پر کوئی

اپنی آزادی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے، شہباز شریف

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے یوم دفاع و شہدا کی پُروقار تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی آزادی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔
یاد رہے کہ جی ایچ کیو آمد پر وزیراعظم کو سلامی پیش کی گئی جبکہ آرمی چیف نے اُن کا استقبال کیا، وزیراعظم نے جی ایچ کیو میں شہدا کی یادگار پر پھول رکھے۔
اپنے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ریاست کو کمزور کرنے والی کوئی بھی تحریک قوم کو قبول نہیں، ہم نے اپنے طرز عمل سے ثابت کر رکھایا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوم دفاع پاکستان اور ہماری قومی شناخت کا ایک عظیم حوالہ ہے، یہ دن ان شہدا کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنے وطن کی آزادی اور تحفظ کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ ملٹری میوزیم میں موجود دشمن کے شرم ناک فرار کے ثبوت ہماری آنے والی نسلوں کو افواج اور قوم کے اتحاد اور فتح کی یاد دلاتے رہیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی سرحدیں امن کی سرحدیں ہیں، امن کےخواہاں ہیں تاکہ قوم ترقی کر سکے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اپنی آزادی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے جبکہ دوسری طرف دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھاکہ تمام ہمسایوں کے ساتھ پرامن تعلقات کےخواہاں ہیں، جبکہ کشمیریوں اورفلسطینیوں کے لیے پاکستان آوازبلند کرتا رہےگا۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے یوم دفاع و شہدا کی پُروقار تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی آزادی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن کیوں نہیں کرا رہے؟، پشاور ہائی کورٹ