لکی مروت اور بنوں میں دہشتگرد

لکی مروت اور بنوں میں دہشتگرد سمیت 3 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے اضلاع لکی مروت اور بنوں میں دہشتگرد سمیت 3 افراد ہلاک، جاں بحق ہونے والوں سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
ضلع لکی مروت میں پولیس آپریشن کے دوران متعدد مقدمات میں مطلوب دہشتگرد ہلاک کر دیا گیا۔
سرائے نورنگ پولیس نے عالمی کلہ میں مسلح افراد کی موجودگی پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس دوران متعدد مقدمات میں مطلوب دہشتگرد ملا محمد غلام مارا گیا۔
یاد رہے کہ پولیس کی جانب سے آپریشن علاقہ عالمی کلہ میں دہشتگردوں کی ٹھکانے پر موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔
اپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو کافی ٹائم تک جاری رہا ، پولیس پر خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی۔
پولیس کی فائرنگ کی زد میں آ کر متعدد مقدمات میں مطلوب دہشتگرد ہلاک ہو گیا۔
ہلاک دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، بم دھماکوں اور پولیس حملوں میں پولیس اور سی ٹی ڈی بنوں کو مطلوب تھا، ہلاک دہشتگرد سے خود کار اسلحہ بھی برامد کر لیا گیا۔
ادھر ضلع بنوں کے علاقے ڈومیل کی حدود میں دو افراد نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عظیم اللہ اور بصیر اللہ کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق مقتولین چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کے اضلاع لکی مروت اور بنوں میں دہشتگرد سمیت 3 افراد ہلاک، جاں بحق ہونے والوں سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان میں رواں سال پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 33 ہو گئی