14 سالہ بچہ جاں بحق

چارسدہ میں‌شدید آندھی و بارش سے 14 سالہ بچہ جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ میں‌شدید آندھی و بارش سے 14 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا.
اس حوالے سے ہسپتال ذرائع کا کہنا ہےکہ تحصیل تنگی میں شدید آندھی و طوفانی بارش سے 14 سالہ بچہ عبداللہ جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، 14 سالہ بچے کی نعش بھی ہسپتال منتقل کر دی گئی.

مزید پڑھیں:  مہمند میں سپورٹس گالا کا انعقاد، نوجوانوں کی بھرپور شرکت