جلسہ رکوانے کیلئے جعلی حکومت اوچھے

جلسہ رکوانے کیلئے جعلی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی،بیرسٹر ڈاکٹرسیف

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ 8 ستمبر کا جلسہ رکوانے کیلئے جعلی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ، انہوں نے پوری پنجاب پولیس تعینات کر کے صوبہ کو کچے کے ڈاکووں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔
انہوں نے کہا کہ جلسہ گاہ میں پولیس کی جانب سے تھوڑ پھوڑ کرنے کے ساتھ ساتھ وہاں موجود سارا سامان اٹھانے کی خبریں زیرگردش ہیں۔
صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جلسہ رکوانے کیلئے جعلی حکومت کےاوچھے ہتھکنڈوں میں ایک پنجاب بھر کی پولیس تعینات کرنا بھی ہے، ایسا اقدام کر کے انہوں نے پنجاب کو کچے کے ڈاکو کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ راج کماری نے پنجاب پولیس کو اسلام اباد پہنچنے کی ہدایات جاری کی ہے، لیکن اس کے باوجود جلسہ ہو کر رہے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ جلسہ کل ہے اور جعلی حکومت کے اوسان ابھی سے جواب دے گئے، 8 ستمبر کا سورج عمران خان کی رہائی کی نوید لے کر طلوع ہوگا، جلسہ میں پورے ملک سے نوجوان اسلام اباد پہنچیں گے، جن کے سامنے یہ تمام رکاوٹیں ریت کی دیوار ثابت ہونگی۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت کی رکاوٹیں نوجوانوں کے جذبے کے سامنے کوئِی معنی نہیں رکھتیں، خیبر پختون خوا سے عظیم الشان قافلہ اس اہم ترین جلسہ میں شرکت کرے گا۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ وزیراعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور قافلے کو خود لیڈ کریں گے، اس دوران راستے میں آنے والی کسی بھی رکاوٹ کو ہٹانے کے لئے پورا انتظام کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ 8 ستمبر کا جلسہ رکوانے کیلئے جعلی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے .

مزید پڑھیں:  وزیراعظم اورگورنرفیصل کنڈی کی ملاقات،خیبر پختونخو ا میں گورنر راج کی تردید