صیہونیوں کی خوفناک بمباری کے باعث

صیہونیوں کی خوفناک بمباری کے باعث 46 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: صیہونیوں کی خوفناک بمباری کے باعث 46 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی افواج کی جانب سے شمالی غزہ میں حلیمہ السعدیہ سکول میں موجود پناہ گزین کیمپ پر حملہ کیا گیا جس میں 8 فلسطینی جاں بحق جبکہ متعدد زِخمی ہو گئے۔
اس کے علاوہ وسطی غزہ میں واقع ایک اور پناہ گزین کیمپ میں بھی صیہونی افواج نے خوف ناک بمباری کی جس سے 5 افراد جاں بحق ہوئے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 33 فلسطینی شہید کئَے گئے۔ ان کارروائیوں میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق عینی شاہد کا کہنا ہے کہ 26 سالہ ترک نژاد امریکی کارکن آیسنور ایزگی ایگی کو اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کے خلاف احتجاج کے دوران نشانہ بنایا اور اس دوران انہوں نے جام شہادت نوش کر لیا۔
غیر ملکی ذرائع کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں اب تک 40 ہزار 878 فلسطینی شہید جبکہ 94 ہشار سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ ان شہید اور زخمیوں میں دیگر لوگ بھی شامل ہیں۔7 اکتوبر 2023 سے جاری اس جنگ میں‌مختلف طبقات کے لوگ شہید کئے گئے، جن میں‌صحافی، ڈاکٹرز بھی شامل ہیں. اس کے ساتھ ساتھ شہید ہونے والوں میں‌سب سے زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے.
یاد رہے کہ صیہونیوں کی خوفناک بمباری کے باعث 46 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی افواج کی جانب سے شمالی غزہ میں حلیمہ السعدیہ سکول میں موجود پناہ گزین کیمپ پر حملہ کیا گیا .

مزید پڑھیں:  علی محمد خان کی شنگھائی تعاون تنظیم کے موقع پر احتجاج کی مخالفت