پی ٹی آئی جلسے کیلئَےتیاریاں مکمل

پی ٹی آئی جلسے کیلئَےتیاریاں مکمل، ضروری مشینری ساتھ لےجانے کافیصلہ

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں کل ہونے والے پی ٹی آئی جلسے کیلئَےتیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، اس سلسلے میں‌ کرین، بلڈوزر اور دیگر تمام ضروری مشینری ساتھ لےجانے کافیصلہ کیا گیا ہے .
خیبر پختون خوا حکومت نے کل اسلام آباد میں جلسے کے ہر صورت انعقاد کیلیے پلان اے، بی اور سی تیار کر تے ہوئے کارکنان کو اہم ہدایات بھی جاری کر دیں۔
اس سلسلے میں اراکین اسمبلی کو اپنے ساتھ کم از کم ایک ایک ہزار کارکنان ساتھ لے جانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
ادھر پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ جلسہ اس بار کسی کی ہدایت پر منسوخ یا ملتوی نہیں کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں پہلے بھی جلسہ عین آخری لمحات میں ملتوی کر دیا گیا تھا، اس اقدام سے پارٹی ورکرز بھی ناراض اور مایوسی کا شکار ہر گئَے تھے۔
کل اسلام آباد میں ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کیلئے ایمبولینسز سمیت راستے میں کھڑی کی گئِی رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے بلڈوزر، کرین اور تمام ضروری مشینری آج صوابی پہنچانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
صوابی سے جلسہ اسلام آباد کی طرف روانہ ہوگا جسے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا لیڈ کرینگے۔
جلسہ کے حوالے سے ہر رکن قومی و صوبائی اسمبلی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایک ہزار سے 2 ہزار کارکنان ساتھ لے جائیں۔ تمام ارکان اسمبلی کو پلان پر سختی سے عمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے تاکہ جلسہ میں کسی قسم کی کمی نہ آنے پائے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق جلسے کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے گا جس کےلیے ارکان اسمبلی کو اپنی ذمہ داری نبھانے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے۔
وزیراعلی خیبر پختونخوا جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے تمام تر انتظامات خود دیکھ رہے ہیں۔ کارکنوں کو آنسو گیس اور شیلنگ سے بچنے کےلئے پانی، کپڑا اور نمک کے ساتھ ساتھ دیگر ضروری سامان بھی ساتھ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے کل ہونےوالے جلسے کے پیش نظر اسلام آباد کی مختلف سڑکوں پر کنٹینرز لگائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کل سڑکوں پر کنٹینرز لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ ایک بار پھر سڑکوں پر کنٹینرز رکھ کر شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
ذرائع کے مطابق مری روڈ فیض آباد کے مقام پر کنٹینرز سڑک کے اطراف رکھ دئیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں جانے والے افراد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دئیے گئے راستوں کا استعمال کر کے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔
یاد رہے کہ اسلام آباد میں کل ہونے والے پی ٹی آئی جلسے کیلئَےتیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، اس سلسلے میں‌ کرین، بلڈوزر اور دیگر تمام ضروری مشینری ساتھ لےجانے کافیصلہ کیا گیا ہے .

مزید پڑھیں:  آٹا،ایل پی جی اور پیاز سمیت 15اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں