تحریک انصاف جلسے کا مقام

تحریک انصاف جلسے کا مقام ایک بار پھر تبدیل کر دیا گیا

ویب ڈیسک: کل 8 ستمبر کو ہونے والے تحریک انصاف کے جلسے کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف جلسے کا مقام ایک بار پھر تبدیل کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کے 8 ستمبر کو پسوال سنگجانی میں ہونے والے جلسے کا مقام تبدیل کر کے مویشی منڈی سنگجانی کے مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
جلسے کے مقام کی تبدیلی کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے جلسے کی جگہ کو مقامی پولیس نے گھیر رکھا ہے اور سامان کی منتقل بھی روکتے ہوئے جلسے کیلئے لایا گیا سامان قبضے میں لے لیا۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب اور اسد قیصر کے پولیس اہلکاروں سے سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد جلسے کیلئے تحریک انصاف کو این او سی جاری کیا تھا۔
تحریک انصاف کو جلسے کے حوالے سے جاری ہونے والے این او سی میں شرط رکھی گئی ہے کہ جلسے کے شرکاء اسلام آباد کے شہریوں کے بنیادی حقوق کو متاثر نہیں کریں گے۔
اس کے ساتھ ساتھ کسی بھی سڑک کو بلاک نہیں کیا جائے گا، جبکہ جلسہ 4 بجے شروع ہو کر 7 بجے ختم ہو جائے گا اور جلسہ منتظم اختتام پر شرکاء کو منتشر کرنے کے پابند ہوں گے۔
یاد رہے کہ جلسہ کے حوالے سے پہلے کہا گیا تھا کہ حالات کی نزاکت کے باعچ جلسہ ملتوی کیا گیا جبکہ دوبارہ این او سی جاری کر دیا گیا، تاہم اب مقام کی تبدیلی کر کے ایک بار پھر تحریک انصاف کے ورکرز میں‌تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے.

مزید پڑھیں:  مجوزہ آئینی ترامیم پر مشاورت ہورہی ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل