کتابیں نہ ملنے پر طلبہ کااحتجاج

کتابیں نہ ملنے پر طلبہ کااحتجاج، باجوڑ منڈا شاہراہ بند کر دی

ویب ڈیسک: ضلع باجوڑ میں‌ کتابیں نہ ملنے پر طلبہ کااحتجاج، مین باجوڑ منڈا شاہراہ بند کر دی گئی جس سے ٹریفک جام اور عوام مشکلات کا شکار ہو گئے.
تفصیلات کے مطابق ضلع باجوڑ میں کتابیں نہ ملنے پر سرکاری سکول کے طلبہ بھی سڑکوں پر نکل آئے ، احتجاج کرتے ہوئے مین باجوڑ منڈا شاہراہ کو ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کر دی۔
ذرائع کے مطابق گورنمنٹ سکول کے طلبہ نے کتابیں نہ ملنے کے خلاف باجوڑ منڈا شاہراہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
گورنمنٹ گردئی ہائی سکول کے طلبہ نے تعلیمی سال کے کئی ماہ گزرنے کے باوجود تاحال کتابیں نہ ملنے کے خلاف احتجاجاً مین باجوڑ منڈا شاہراہ کو ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کردیا ہے۔
طلبہ نے احتجاج کرتے ہوئے مین شاہراہ بند کر دی جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔
یاد ہرے کہ ضلع باجوڑ میں‌ کتابیں نہ ملنے پر طلبہ کااحتجاج، مین باجوڑ منڈا شاہراہ بند کر دی گئی جس سے ٹریفک جام اور عوام مشکلات کا شکار ہو گئے.

مزید پڑھیں:  لاہوری میں فائرنگ کا واقعہ، پی پی کا سابق ناظم گھر کی دہلیز پر قتل