ویب ڈیسک: پوپ فرانسس کے دورہ انڈونیشیا پر دھمکیاں دینے والے دہشتگرد گرفتار کر لئے گئِے۔
انڈونیشیا کی پولیس نے بتایا کہ رواں ہفتے پوپ فرانسس کے دورہ انڈونیشیا پر آن لائن دہشت گردی کی دھمکیاں دینے پر 7 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ایشیا پیسیفک کے مشکل اور صبر آزما دورے کے دوران 87 سالہ پوپ نے انڈونیشیا میں قیام کیا، ان کے قیام نے انتہا پسندی اور عدم برداشت کا مقابلہ کرنے کے لئے مذہبی اتحاد کا پیغام دیا۔
انڈونیشیا کے اعلیٰ انسدادِ دہشت گردی یونٹ ڈینسس 88 کے ترجمان ایسوِن سیریگر کا کہنا تھا کہ مشتبہ افراد کو کوئخ رسپانس دیتے ہوئے جکارتہ کے قریبی شہروں اور مغربی سماٹرا اور بنگکا بیلیتونگ کے صوبوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان پر ایسے بیانات اور تصاویر آن لائن پوسٹ کرنے کا الزام ہے جس میں جکارتہ میں پوپ کے جلسوں پر بم حملوں کی دھمکی دی گئی تھی۔
Load/Hide Comments