ویب ڈیسک: انسداد پولیو ٹیم کو غزہ میں داخلے سے صیہونیوں نے روک دیا۔ غزہ میں پولیو کا کیس سامنے آنے کے بعد جہاں عالمی اداروں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، وہیں جنگ زدہ علاقوں میں پولیو مہم شروع کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ عالمی اداروں کی توجہ کے باعث غزہ میں انسداد پولیو کی ٹیمیں ترتیب دیدی گئیں جو غزہ میں مختلف علاقوں میں پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے پہنچی تھیں، کسی حد تک کامیاب آپریشن کے بعد انسداد پولیو ٹیم کو غزہ میں داخلے سے صیہونیوں نے روک دیا۔
عالمی ادارۂ صحت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خان یونس میں پولیو مہم کا آغاز کیا گیا لیکن کئی علاقوں میں مشکلات کا سامنا رہا۔
فلسطینی محکمۂ صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے انسدادِ پولیو ٹیموں کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دی نہ ہی ٹیموں کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات اُٹھائے۔
ترجمان فلسطینی وزارتِ صحت نے اس حوالے سے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی حکام پر پولیو ٹیموں کے محفوظ داخلے کو یقینی بنانے پر زور دیا جائے تاکہ اس موذی مرض سے بچوں کو بچایا جا سکے۔
یاد رہے کہ غزہ میں 25 سال بعد پولیو کا پہلا کیس رپورٹ ہوا جس پر 2 لاکھ سے قریب بچوں کو ویکسین پلانے کی مہم کا آغاز کیا گیا۔
Load/Hide Comments