ویب ڈیسک: وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں پائیدار امن دو ریاستی حل سے ممکن ہے، ہم اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ برطانیہ کےساتھ پاکستان کےبہترین تعلقات ہیں، برطانوی نائب وزیراعظم اور دیگر رہنماؤں سےمفید ملاقاتیں بارآور ثابت ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ 17لاکھ پاکستانی برطانیہ میں مقیم ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر ہو یا فلسطین، ہم اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے، اسلاموفوبیا کی روک تھام کیلئے بھی پاکستان نے ہر فورم پرآواز اٹھائی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے فلسطینیوں کیلئے مصر اور اردن کے ذریعے امدادی سامان بجھوایا، اس کے علاوہ فلسطینی طلبہ کو میڈیکل کی تعلیم جاری رکھنے کیلئے اپنے ملک میں داخلہ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر خارجہ کے مطابق عالمی پروازوں کی بحالی کے معاملے پر یورپی یونین سے بھی گفتگو جاری ہے، اس سلسلے میں تمام تراقدامات کیے جا رہے ہیں۔
نائب وزیراعظم کے مطابق ہوابازی کے شعبے کی ترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کاوشیں کی جا رہی ہیں، اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کی جا رہی ہے، یکم اکتوبر کو پی آئی اے کی بولی آ رہی ہے۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان 182 ملکوں کی حمایت سے 2 سال کیلئے سلامتی کونسل کاغیرمستقل رکن منتخب ہوا ہے۔
یاد رہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں پائیدار امن دو ریاستی حل سے ممکن ہے، ہم اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔
Load/Hide Comments