ویب ڈیسک: پشاور میں چند روز قبل پولیس اہلکار کی خودکشی کے معاملے کا ڈراپ سین ہو گیا، اور اس دوران اس کی بیوی قاتل نکلی۔
ذرائع کے مطابق 18 اگست کو پولیس اہلکار افتخار کے انتقال کی خبر سامنے آئی تھی اور پولیس اہلکار کی اہلیہ نے شوہر کی موت کے معاملے کو خودکشی قرار دیا تھا۔
پولیس کے مطابق معاملے کی تحقیقات کی گئیں تو پتہ چلا کہ پولیس اہلکار کی موت سے نہیں بلکہ اسے قتل کیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متوفی پولیس اہلکار کی اہلیہ کو شک کی بنا کر گرفتار کر کے تفتیش کی گئی تو اس نے شوہر کو قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے رقم کیلئے شوہر کو قتل کیا، معاملے کی مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔
یاد رہے کہ پشاور میں چند روز قبل پولیس اہلکار کی خودکشی کے معاملے کا ڈراپ سین ہو گیا، اور اس دوران اس کی بیوی قاتل نکلی۔
Load/Hide Comments