خیبرپختونخوا سمیت ملک کے مختلف شہروں

خیبرپختونخوا سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع چترال، دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، بٹگرام، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، باجوڑ، مہمند، خیبر، کوہاٹ، کرم، کرک اور ہنگو میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ بالائی علاقوں میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
دوسری طرف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گرد و نواح میں مزید موسلادھار بارش جبکہ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال اور تلہ گنگ میں بارش ہونے کا امکان ہے۔
صوبہ پنجاب کے علاقے میانوالی، خوشاب، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، نارووال، سیالکوٹ ، گوجرانوالہ، گجرات، لاہور اورحافظ آباد میں بھی بارش متوقع ہے۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر خیبر پختونخوا ہاؤس ڈی سیل