ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت میں پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید کر دیا گیا۔ یہ واقعہ لکی مروت کے علاقہ مستی خیل میں پیش آیا۔
عشاء کی نماز کے بعد گھر جانے والے عبدالرحمان نامی پولیس اہلکار پر فائرنگ کی گئی، جس سے وہ جان کی بازی ہار گئے۔
شہید پولیس اہلکار بنوں صدر تھانہ بنوں میں تعینات تھے اور چھٹی پر گھر آئے تھے، اس دوران انہیں نشانہ بنایا گیا۔
یاد رے کہ دو روز قبل بھی وقار نامی پولیس اہلکار کو نامعلوم افراد نے گھر سامنے شہید کیا تھا، جبکہ ضلع لکی مروت میں پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید کر دیا گیا۔
بعد ازاں شہید ہونے والے پولیس اہلکار عبدالرحمان کی نماز جنازہ پولیس لائن لکی مروت میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی۔
نماز جنازہ میں پاک فوج کے لیفٹننٹ کرنل احمد، ایس پی انوسٹی گیشن مراد خان اور پولیس افسران و جوانوں سمیت اہالیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
پولیس کے چاق وچوبند دستے نے شہید کو آخری سلامی پیش کی اور اس کے بعد سرکاری اعزاز کیساتھ انہیں سپرد خاک کر دیا گیا۔
Load/Hide Comments