ہری پور میں خونخوار چیتے

ہری پور میں خونخوار چیتے نکل آئے، انسانوں سمیت مال مویشی پر حملہ آور

ویب ڈیسک: ضلع ہری پور میں خونخوار چیتے انسانوں سمیت مال مویشی پر حملہ آور ہونے لگے۔
ذرائع کے مطابق تحصیل خانپور، اپر خانپور کے نواحی علاقوں میں چیتے کے وار تاحال جاری ہیں۔
خانپور ، باغپورڈھیری ، کلالی شریف ، بگراں سیداں مسلم آباد میں شیر آبادی میں گھس آیا لوگوں کی قیمتی مال مویشی اور املاک کو نقصان پہنچایا۔
خانپور بگراں سیدہ میں شیر نے غریب کسان عبدالستار کے بیل کو بھی مار ڈالا، اس سے چند روز قبل اسی شیر نے مسلم آباد جامن موڑ کے قریب موٹر سائیکل سوار باپ بیٹے پر بھی حملہ کیا تھا۔
اپر خانپور کے علاقوں مسلم آباد باغپور و دیگر علاقوں کے مکینوں میں ان واقعات کے بعد شدید خوف و حراس پایا جانے لگا ہے۔
محکمہ وائلڈ لائف کی خاموشی اور نظر انداز کرنے کے وطیرے کے باعث لوگوں کی قیمتی املاک کو مسلسل نقصان کا سامنا ہے۔
علاقہ مکینوں نے محکمہ وائلڈ لائف اور ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
ادھر ہری پور کی تھانہ پنیاں کی حدود میں مکئی کی فصلوں کو جنگلی جانور بدووں نے تباہ کر کے رکھ دیا۔
کسانوں کی جانب سے جنگلی جانوروں کی روک تھام کے لیے محکمہ وائلڈ لائف کو متعدد بار اگاہ کیا گیا تاہم ان کی جانب سے اقدمات نہیں کیے گئے۔
تمام تر کوششوں کے بعد عوام نے اپنی مدد اپ کے تحت چند بدووں کو مارڈالا۔ اس کے ساتھ ہی اہالیان علاقہ و مقامی کاشتکاروں نے محکمہ وائلڈ لائف گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول بوائز اور گرلز سکولوں کے درمیان قبرستان کے بڑے جنگل میں درجنوں بدووں کے خاتمے کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ ضلع ہری پور میں خونخوار چیتے انسانوں سمیت مال مویشی پر حملہ آور ہونے لگے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا: صنعتی مزدوروں کو تنخواہوں کی ادائیگی بینک کے ذریعے کرنے کا فیصلہ