ویب ڈیسک: مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی اندھادھند فائرنگ سے ظالم وجابر صیہونیوں نے یہودی آبادکاری کیخلاف ایک اور آواز دبا دی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ یہودی آبادکاری مخالف 26 سالہ ترک نژاد امریکی خاتون کارکن عائشہ ازینگے پر صیہونیوں نے اچانک فائر کھول دیا جس سے وہ جاں بحق ہوگئیں۔
26 سالہ ترک نژاد امریکی خاتون کارکن عائشہ ازینگے مغربی کنارے کے شہر نابلس میں مقامی فلسطینیوں کے ہمراہ یہودی آبادکاروں اور اسرائیلیوں کے ناجائز قبضوں کے خلاف مظاہرے میں شریک تھیں۔
احتجاجی مظاہرے کے دوران اسرائیلی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے اندھادھند فائرنگ شروع کردی جس کی زد میں آ کر ترک نژاد امریکی کارکن بھی موت کی وادی میں چلی گئیں۔
یاد رہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی اندھادھند فائرنگ سے ظالم وجابر صیہونیوں نے یہودی آبادکاری کیخلاف ایک اور آواز دبا دی۔
Load/Hide Comments