ویب ڈیسک: ضلع مانسہرہ کی تحصیل اوگی میں جوڈیشل کمپلیکس کے افتتاح کے موقع پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ کیسز کا بوجھ زیادہ ہے اور کے باوجود عدلیہ بغیر دباو کے آزاد فیصلے کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ تحصیل اوگی میں جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے کیا۔
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا ہے کہ 77سال ہو گئے ہیں لیکن آج بھی لوگ تھانوں اور عدالتوں میں آنے سے ڈرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ہزاروں مقدمات التوا کا شکار ہیں، جلد فیصلوں کے لیئے وکلاء پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کا تعاون ضروری ہے، عدلیہ بغیر دباو کے آزاد فیصلے کر رہی ہے۔
چیف جسٹس پیشاور ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ فوری انصاف کی فراہمی کے لیئے مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے، ایک سال میں صرف پشاور میں 60ہزار مقدمات درج ہوئے جن کا بوجھ عدلیہ نے اٹھانا ہے۔
Load/Hide Comments