ریسکیو گاڑیاں تیار

پی ٹی آئی جلسے کیلئے خیبرپختونخوا کی ریسکیو گاڑیاں تیار ،سفید اسٹیکر زلگا دیئے گئے

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے اسلام آباد جلسے کیلئے خیبرپختونخوا کی ریسکیو 1122کی گاڑیوں پر سفید اسٹیکر لگادیے گئے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے کیلئے ریسکیو 1122 کی گاڑیاں تیار کرلی گئیں۔
گاڑیوں کی تصاویرسامنے آگئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریسکیو کی گاڑیوں پر سفید اسٹیکر لگا کر لفظ ریسکیو 1122 کو چھپایا گیا۔
گاڑیوں میں ریسکیو، ایمبولنیسز اور فائر ویکلز موجود ہیں جنہیں صوابی پہنچا دیا گیا ہے ۔
اس حوالے سے ریسکیو حکام نے موقف اپنایا ہے کہ گاڑیوں پر اسٹیکرز لگانا کوئی بڑی بات نہیں، پی ٹی آئی جلسے میں ریسکیو کی گاڑیاں ایمرجنسی میں استعمال کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردوں کومنطقی انجام تک پہنچایا جائیگا، وزیراعظم کا دکی واقعے پرردعمل