ویب ڈیسک: لکی مروت میں دہشت گردوں نے ایس ایچ او کے گھر پر حملہ کردیا فائرنگ سے ایس ایچ او کے 2بھائی شہید ہو گئے ۔
واقعہ تھانہ لکی سٹی کی حدود ابا خیل میں پیش آیا جہاں نامعلوم دہشت گردوں نے ایس ایچ او شفقت اللہ کے گھر پر حملہ کردیا ۔
فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او کے دو بھائی نوید اللہ اور شفیع اللہ شہید ہو گئے ۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او کے جاں بحق ہونے والے بھائی صفی اللہ بھی پولیس اہلکار تھے ۔
حملہ کے بعد ایس ایچ او شفقت اللہ خان گھر پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے ۔
نامعلوم ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دونوں بھائیوں کی نعشیں سٹی ہسپتال لکی مروت منتقل کردی گئی ۔
واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے جس نے علاقے کو گھر میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
Load/Hide Comments