ڈیموکریٹس کو احمق قرار

امریکی صدارتی امیدوار ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کو احمق قرار دیدیا

ویب ڈیسک: ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کو احمق قرار دے دیاہے ۔
امریکی ریاست وسکونسن میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جو بائیڈن کے ساتھ مباحثے سے پتہ چلا ہمارے ملک کو احمق چلا رہے ہیں۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ آج تک نہیں جان سکا جو بائیڈن انتخابات جیت کیسے گیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ انتخابات میں کملا ہیرس جیت گئیں تو وہ بائیڈن سے بھی بدترین صدر ہوں گی ۔
انہوں نے کہا کہ عوام منگل کومیرا اور کملا ہیرس کامباحثہ ضرور دیکھیں۔

مزید پڑھیں:  کے پی پولیس میں احتساب کے قانون سے محکمہ پولیس کو نقصان کا خدشہ