غیرملکی سرمایہ کاروں نے

غیرملکی سرمایہ کاروں نے7کروڑ 80 لاکھ ڈالرز نکال لئے ،اسٹیٹ بنک

ویب ڈیسک: اسٹیٹ بینک پاکستان نے انکشاف کیا ہے کہ غیرملکیوںنے 7کروڑ 80 لاکھ ڈالر ز واپس نکال لئے ہیں ۔
اسٹیٹ بینک کے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ اگست کے دوران سرمایہ کاری کے بہاؤ میں تیزی سے کمی آگئی ہے جو سرمایہ کاری کی حکمت عملی میں تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہے۔
اعداد شمار میں بتایا گیا ہے کہ اگست کے 15 دنوں کے دوران بیرونی سرمایہ کاری کی آمد 86.347 ملین ڈالر کے مقابلے میں 8.194 ملین ڈالر رہی جبکہ خالص اخراج 78.15 ملین ڈالر تھا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی اور نصف اگست کے دوران کل آمد 271.5 ملین ڈالر تھی جس میں خالص سرمایہ کاری 91.5 ملین ہے جبکہ اخراج 180 ملین ڈالر تھا۔
مرکزی بینک کے 29 جولائی کو شرح سود میں 100 بیسس پوائنٹس کی کمی کرکے 19.5 فیصد کرنے کے فیصلے نے ٹی بلز پر منافع کم کردیا ہے۔
ٹی بلز پر ریٹرن پہلے ہی 17.4 فیصد اور اب اس سے بھی کم ہو کر 12 ماہ کے لیے 16.99 فیصد پر آگیا۔

مزید پڑھیں:  ٹانک میں نامعلوم مسلح افراد کا پولیس وین پرحملہ، 2 اہلکار شہید، 3 شدید زخمی