ماں بیٹے کو قتل

چارسدہ :مستورات کے تنازعے پر ماں بیٹے کو قتل کردیا گیا

ویب ڈیسک: چارسدہ میں مستورات کے تنازعے پر ماں بیٹے کو قتل کردیا گیا ۔
ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ تھانہ نستہ کی حدود محلہ بازار میں پیش آیا جہاں ملزم نے فائرنگ کرکے ماں اور بیٹے کو قتل کردیا ۔
واقعے کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
مقتول کی نعشیں فوری طورپر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ منتقل کردی گئیں ۔
ذرائع کے مطابق وجہ عناد مستورات کا تنازعہ بتایا جارہا ہے ۔
ملزم اور مقتولین آپس میں قریبی رشتہ دار بھی بتائے جارہے ہیں ۔
واقعے کی رپورٹ تاحال درج نہیں ہوئی ۔

مزید پڑھیں:  وفاقی آئینی عدالت کی تجویز قائداعظم نے پیش کی تھی، بلاول