ویب ڈیسک: ضلع ایبٹ آباد کے سیاحتی مقام نتھیاگلی میں نجی گیسٹ ہاؤس سے سیاح کی نعش برآمد ہوئی ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق نجی گیسٹ ہاؤس میں سیاح مردہ حالت میں پایا گیا ۔
مرنے والے سیاح کی شناخت وقاص احمد ولد محمد اکرم کے نام سے ہوئی جو فیصل آباد کا رہائشی بتایا جاتا ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ضابطے کی کارروائی کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کیا جائے گا ۔
Load/Hide Comments