عارف علوی معذرت

اسلام آباد جلسہ: عارف علوی نے غلط تصویر شیئر کرنے پر معذرت کرلی

سابق صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پی ٹی آئی کے اسلام آباد جلسے کی غلط تصویر شیئر کرنے پر معذرت کرلی۔
سابق صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے ایکس پر معذرت کی۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حقائق کی جانچ پڑتال کے بعد میں نے دو پوسٹس حذف کر دی ہیں کیونکہ وہ پچھلے موقع کی تصاویر تھیں۔
انہوں نے کہا کہ میں غلطی کے لیے معذرت خواہ ہوں، سوشل میڈیا اتنا بڑا ہے کہ اسے قابو یا مکمل بند کرناممکن نہیں، صرف غلطی کی اصلاح ہی اس جن کو قابو کر سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  دکی واقعہ، کوئٹہ میں شہریوں کا میتیں رکھ کر دھرنا