مدرسے کی چھت گرنے

ہری پور :مدرسے کی چھت گرنے سے دو طالبات جاں بحق،6زخمی

ویب ڈیسک: ہری پور میں مدرسے کی چھت گرنے سے دو طالبات جاں بحق جبکہ 6زخمی ہو گئیں ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ ہری پور کے علاقہ ڈھینڈہ روڈ پر پیش آیا جہاں مدرسے کی نو تعمیر شدہ چھت اچانک گر گئی ۔
چھت گرنے کے نتیجے میں متعدد طالبات ملبے تلے دب گئیں جن میں 2طالبات جاں بحق جبکہ 6زخمی ہو گئیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ 2طالبات ملبے تلے دبی ہوئی ہیں جنہیں نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہیں ۔
امدادی کارروائیوں میں ریسکیو اہلکاروں کے علاوہ پولیس اور مقامی لوگ بھی حصہ لے رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ مدرسے کی چھت ایک ہفتے قبل تعمیر کی گئی۔

مزید پڑھیں:  100انڈیکس 85ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا،ڈالر بھی سستا