اسرائیلی فوج کےغزہ سمیت مغربی کنارے

اسرائیلی فوج کےغزہ سمیت مغربی کنارے پر حملے، 31 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: اسرائیلی فوج کےغزہ سمیت مغربی کنارے پر حملے مزید تیز ہو گئے ہیں، اس دوران مزید 31 فلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیل کی غزہ سمیت مغربی کنارے میں جاری بربریت میں جنگ بندی مذاکرات معدمی کا شکار ہرنے کے بعد مزید تیزی دیکھی جانے لگی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں صیہونی افواج کے حملوں میں جہاں ایک طرف مزید 31 فلسطینی شہید ہوئے ہیں وہیں دوسری طرف سینکڑوں زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق جبالیہ میں صیہوبی فوج نے پناہ گزین افراد کے سکول پر ایک بار پھر بمباری کی، اس دوران 8 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
ادھر فلسطینیوں کے ایک اور نصیرات پناہ گزین کیمپ پر بھی اسرائیلی افواج چڑھ دوڑیں جس کے باعث 5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
عام شہریوں کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ صیہونیوں نے مغربی کنارے کی میڈیکل ٹیم پر بھی حملہ کر کے انہیں شدید نقصان پہنچایا، اس کے ساتھ ہی انہوں نے ڈاکٹرز کو زخمی فلسطینیوں کے علاج سے بھی روک دیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال سے جاری اس جنگ میں اب تک اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 27 ہیلتھ ورکر قتل اور94 زخمی ہوئے۔ غزہ میں شہداء کی مجموعی تعداد 41 ہزار کے قریب ہوگئی ہے۔
صیہونی جارحیت کے جواب میں اردن سے متصل مغربی کنارے کی سرحد پر متحارب فریقین میں فائرنگ کے دوران 3اسرائیلی ہلاک کر دیئے گئے۔ حملے کے بعد اسرائیل نے اردن کے ساتھ تمام زمینی راستے بند کر دیے۔
دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری میں اہل خانہ سمیت غزہ شہری دفاع کے ڈپٹی ڈائریکٹر جام شہادت نوش کر گئے۔
غزہ سول ڈیفنس ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ غزہ سول ڈیفنس کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عبدالحیی مرسی جبالیہ میں اسرائیلی بمباری سے شہید ہو گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے سول ڈیفنس کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے گھر کو ٹارگیٹ کیا گیا، اس حملے میں ان کے اہل خانہ بھی شہید ہوگئے۔
یاد رہے کہ اسرائیلی فوج کےغزہ سمیت مغربی کنارے پر حملے مزید تیز ہو گئے ہیں، اس دوران مزید 31 فلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  ایس سی او اجلاس کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات مکمل