social

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کے سالانہ انتخاب جہانگیر الہی ایڈووکیٹ صدر

ایبٹ آباد :ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کے سالانہ انتخاب جہانگیر الہی ایڈووکیٹ صدر ،سرفراز احمد ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ، لائبریری سیکرٹری کے لئے ون ٹو ون مقابلہ  میں کلیم اللہ خان نے کامیابی حاصل کر لی،جب کہ نائب صدر،ایڈیشنل سیکرٹری،کلب سیکرٹری،فنانس سیکرٹری کے امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو ئے ہیں ،

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن کمیشن کے چئیر مین سردار محمد حسیب عباسی کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایبٹ آباد کے سالانہ انتخاب 2020/21 کی آج ہونے والی پولنگ میں صدر ،جنرل سیکرٹری اور لائبریری سیکرٹری کے امیدواروں میں معرکہ ہوا ،جس میں صدر کے عہدہ کے لئے جہانگیر الہی ایڈووکیٹ نے 231ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی انکے مدمقابل سابق صدر اسد خان جدون نے 201 ووٹ حاصل کئے،

مزید پڑھیں:  مالاکنڈ:طوطہ کان میں موٹرسائیکل حادثہ ،ماں بیٹا جاں بحق

اسی طرح جنرل سیکرٹری  ون ٹوون مقابلہ میں فراز احمد ایڈووکیٹ نے 228ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی،اور مدمقابل سراج حسین نے 223 ووٹ حاصل کئے،اور لائبریری سیکرٹری کے لئے کلیم اللہ خان نے 268 ووٹ لے جیت گئے جبکہ مدمقابل  سردار شاہنواز خان نے 1630ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے،جب کہ ایڈیشنل سیکرٹری کے عہدہ پر سید ذوالفقار علی شاہ،کلب سیکرٹری سالک حسین اور فنانس سیکرٹری سردار امبر مقصود بلامقابلہ منتخب ہو چکی ہیں ،

مزید پڑھیں:  نیو پشاور ویلی منصوبے پر جلد عملدرآمد کیلئے حکمت عمل ترتیب دی جائے،وزیراعلیٰ

اسی طرح ایگزیکٹو ممبران میں صائمہ سعید ،محبوب سلطان ،ہما آمین ،شہیا ملک شامل ہیں،آج ہونے والی پولنگ میں کل 483 ممبران میں سے 459 ووٹرز نے  حق رائے دہی استعمال کیا  اور پولنگ صبح نو بجے سے دن تین بجے تک جاری رہی خواتین وکلاء نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ،نتائج کے اعلان کے بعد نومنتخب صدر جہانگیر الہی ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہو ہے اس عزم کا اظہار کیا کہ وکلاء کے حقوق کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔