چچا نے بھتیجےپر گولیوں کی بارش

صوابی، مکان تنازعے پر چچا نے بھتیجےپر گولیوں کی بارش کر دی

ویب ڈیسک: ضلع صوابی میں مکان کے تنازعے پر چچا نے بھتیجےپر گولیوں کی بارش کر دی، اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ چچا نے اپنے ہی سگے بتھیجے پر گولیاں برسا کر اس کی زندگی کا چراغ بجھا دیا۔
رپورٹ کے مطابق صوابی کے گاؤں مانکی میں مکان کے تنازعے پر چچا نے اپنے بتھیجے پر فائرنگ کر دی جس سے 21 سالہ امان اللہ ولد شیر اسلم جاں بحق ہو گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ نوجوان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ادھر ارتکاب جرم کرنے کے بعد ملزم چچا موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، والد کی مدعیت میں تھانہ لاہور میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
یاد رہے کہ ضلع صوابی میں مکان کے تنازعے پر چچا نے بھتیجےپر گولیوں کی بارش کر دی۔

مزید پڑھیں:  فلسطینی حق پر ہیں، مسلمان ممالک کو متحد ہونا ہوگا، آیت اللہ علی خامنہ ای