مراکش میں بارش اور سیلاب

مراکش میں بارش اور سیلاب سے مختلف حادثات، 11 افراد ہلاک

ویب ڈیسک: مراکش میں بارش اور سیلاب سے مختلف حادثات رونما ہوئے جس کے بعد صورتحال گھمبیر ہو گئی، اس دوران 9 افراد لاپتہ بھِی ہیں۔
ذرائع کے مطابق مراکش میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 11 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق سیلابی ریلوں سے 40 مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ 90 سے زیادہ شاہراہیں تباہ ہو گئیں۔
غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی مراکش کے صوبے ٹاٹا، ٹزنیٹ اور ایراکیڈیا کے سیلاب متاثرہ قصبوں میں بجلی، پانی اور مواصلات کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام کی جانب سے ہائی ویز پر سفر کرنے والے ڈرائیورز کو خراب موسم میں احتیاط کا مشورہ دیا گیا ہے۔
ادھر محکمہ موسمیات نے خراب موسمی حالات کے پیش نظر حد نظر متاثر ہونے سے بھی خبردار کیا ہے۔ ایسے میں طویل سفر کرنے میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
مراکشی محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے مختلف حصوں میں تیز طوفانی بارشیں مزید چند روز تک جاری رہنے سے متعلق بھی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ مراکش میں بارش اور سیلاب سے مختلف حادثات رونما ہوئے جس کے بعد صورتحال گھمبیر ہو گئی، اس دوران 9 افراد لاپتہ بھِی ہیں۔

مزید پڑھیں:  ہنگو کے زنانہ سکول میں بھگدڑ مچنے سے 11 طالبات زخمی