پی ٹی آئی جلسے میں سرکاری

پی ٹی آئی جلسے میں سرکاری وسائل کے استعمال کا معاملہ

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی جلسے میں سرکاری وسائل کے استعمال کا معاملہ ایک بار پھر سے نشانے پر آ گیا۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسہ کے لیے خیبر پختونخوا کے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 اور لوکل گورنمنٹ کی گاڑیاں پی ٹی آئی ریلی کے لیے استعمال کی گئیں، اس کے ساتھ ساتھ ریسکیو اور لوکل گورنمنٹ کی 200 سے زیادہ گاڑیاں بھی استعمال ہوئیں۔ گاڑیوں میں ایمبولینس، فائر وھیکلز اور سنارکل شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ریسکیو 1122 کی درجنوں گاڑیاں رات کو ہی صوابی انٹرچینج پہنچا دی گئی تھیں۔ پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ اور ہری پور کی گاڑیاں بھی جلسے کے لیے استعمال کی گئیں۔
جلسے میں صوبائی حکومت کے سرکاری وسائل کے حوالے سے مزید بتایا گیاہے کہ متعلقہ سرکاری اداروں کے سینکڑوں اہلکار بھی ریلی کے لیے تعینات کیےگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو 1122 کے وسائل ایمرجنسی کے لیے استعمال ہوئے، تمام گاڑیاں اور اہلکار کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے تعینات کیےگئے۔
مشیراطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے اس حوالے سے وضاحتی بیان میں کہا کہ جلسے میں سرکاری وسائل کا استعمال نہیں ہوا، سرکاری وسائل سے متعلق چلنے والی خبریں غلط اور من گھڑت ہیں، پارٹی کی طرف سے مشینری کا انتظام کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی جلسے میں سرکاری وسائل کے استعمال کا معاملہ زیر بحث ، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسہ کے لیے خیبر پختونخوا کے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پختون سرزمین پر امن کی خاطر ہر کسی کے ساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہیں،ایمل ولی خان