ویب ڈیسک: اسرائیلی وزیر دفاع یاہو گیلنٹ نے غزہ میں نیٹزارم کوریڈور کے دورے کے دوران کہا کہ اسرائیلی افواج کے ہاتھ جلد ہی یحییٰ السنوار تک پہنچ جائیں گے، اس موقع پر انہیں ان کے بھائی سمیت قتل کر دیا جائیگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنا مشن ہر صورت پورا کریں گے، ہماری پہنچ سے کوئی دور نہیں۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے دھمکی دی ہے کہ ہماری فوج کسی بھی وقت حماس سربراہ یحیٰی السنوار کو ان کے ایک بھائی سمیت وسطی غزہ کی پٹی میں قتل کردے گی۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ جو کوئی خود کو ہم سے محفوظ سمجھتا ہے وہ گمراہی کا شکار ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع یاہو گیلنٹ نے غزہ میں نیٹزارم کوریڈور کے دورے کے دوران کہا کہ اسرائیلی افواج کے ہاتھ جلد ہی یحییٰ السنوار تک پہنچ جائیں گے.
Load/Hide Comments