ویب ڈیسک: مسلح حملے میں ہلاکتوں کے بعد اسرائیل نے اردن کیساتھ زمینی گزرگاہیں بند کر دیں۔ اردن اور مغربی کنارے کے درمیان کنگ حسین بارڈر کراسنگ پر ہونے والے مسلح حملے اور اس دوران 3 صیہونیوں کی ہلاکت کے بعد اسرائیل نے اردن کی جانب سے زمینی گزرگاہوں کو بند کر دیں۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کنگ حسین کراسنگ کے پل پر ٹرک ڈرائیوروں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ اس پل کو ’’اللنبي‘‘ پل بھی کہا جاتا ہے۔
اسرائیلی حکام نے کراسنگ کی بندش کے بعد تمام مسافروں کو واپس کرنا شروع کر دیا۔ اس دوران صیہونی حکام نے حملہ آور کی شناخت ظاہر کئے بغیر اسے مارنے کا اعلان کر دیا۔
ان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ اردن سے آنے والے ٹرک میں وادی اردن کے کراسنگ ایریا میں پہنچا تھا، ڈرائیور ٹرک سے باہر نکلا اور پل پر کام کرنے والی اسرائیلی سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی۔
اسرائیلی ذرائع کے مطابق یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا جب مغربی کنارے میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اسرائیلی دراندازی اور گرفتاریوں کے بعد غیر معمولی کشیدگی دیکھی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ مسلح حملے میں ہلاکتوں کے بعد اسرائیل نے اردن کیساتھ زمینی گزرگاہیں بند کر دیں۔
Load/Hide Comments