حاضر سروس ایس ایس جی کمانڈو

ہری پورمیں حاضر سروس ایس ایس جی کمانڈو قتل، ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک: ضلع ہری پورمیں حاضر سروس ایس ایس جی کمانڈو کے قاتل 24گھنٹوں میں گرفتار کر لئے گئے۔
تھانہ کھلابٹ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے حاضر سروس ایس ایس جی کمانڈو کے قتل میں ملوث دو ملزمان 24گھنٹوں میں گرفتار کر لئے۔ میلم میرا میں قتل شدہ نعش ملی جس کی شناخت طاہر ولد سلیمان سکنہ گاؤں بھیراسے ہوئی۔
اس حوالے سے ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ مقتول کے سر میں گولی ماری گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ مقتول پاک فوج میں حاضر سروس ایس ایس جی کمانڈو تھا، اس کی لاش کے پاس سے دو موبائل فون بھی برامد ہوئے ہیں۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتول کے سر میں پیچھے سے گولی ماری گئی ہے جو کہ سر کے اندر ہی رہ گئی۔
مقتول کے موبائل کی سی ڈی آر رپورٹ میں سجاد سکنہ بکہ کے موبائل نمبر سے کال کی گئی جس کی کریانہ کی دکان ہے۔
تفتیشی رپورٹ کے مطابق سجاد دکاندار کے موبائل سے مقتول کو ملزم عثمان علی ولد شکیل نے اخری کال کی تھی، اسی موبائل کال سے ملزم عثمان علی کو گرفتار کیا گیا بعد ازاں اس نے پھر رکشہ برامد کیا۔
ملزم عثمان علی نے دوسرے ساتھی ملزم نعمت خان ولد گلشن خان سکنان درویش کو گرفتارکروایا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق مقتول کا پستول، موٹرسائیکل ، کاغذات ، شناختی کارڈ اور آلہ قتل پستول وقوعہ میں استعمال ہونے والا رکشہ بھی برآمد کرلیا گا ہے۔
مقتول اور ملزمان آپس میں دوست تھے اور ان میں وجہ عداوت لین دین کا تنازعہ تھا۔
اس کیس کی خاتون مدعیا مسماۃ (ا) کی مدعیت میں نامعلوم ملزم/ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ضلع ہری پورمیں کمانڈو کے قاتل 24گھنٹوں میں گرفتار کر لئے گئے، تاہم مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم بارے خصوصی کمیٹی کا اجلاس، پی ٹی آئی کی بھی شرکت