ویب ڈیسک: آئی ایم ایف بورڈ اجلاس کیلنڈر میں پاکستانی پھر نظر انداز کر دیا گیا، اس سے قبل بھِی پاکستان کو نظر انداز کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کے ایک اور اجلاس کا کیلنڈر جاری کردیا گیا جس میں بھی پاکستان شامل نہیں کیا گیا۔
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 18 ستمبر کو ہونے جا رہا ہے جس میں بورڈ 7 ویں جائزے کی منظوری کا امکان ہے۔
اس سے قبل بھی آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے 9 اور 13 ستمبر کے اجلاسوں کا کیلنڈر جاری ہوا ہے، آج بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے اجلاس میں بھوٹان کا کیس جب کہ 13 ستمبر کے اجلاس میں ناروے کا کیس شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ 12 جولائی کو ہوا تھا مگر ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کو تاحال 2 ارب ڈالر بیرونی فنانسنگ گیپ کو پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق بیرونی فنانسگ کی شرط پوری کرنے کے لیے پاکستان 1 اعشاریہ 75 ارب ڈالر کے کمرشل قرض کے لیے درخواست کر چکا ہے۔
پاکستان سلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن سے 40 کروڑ ڈالر اور اسلامک ڈیولپمنٹ بینک سے 35 کروڑ ڈالر قرض کی درخواست بھی کرچکا ہے۔
ادھر پاکستان 1 اعشاریہ 2 ارب ڈالر قرض کی درخواست کرنے سمیت سعودی عرب کے ساتھ مؤخر ادائیگیوں پر تیل لینے کی سہولت کے لیے بھی کوششں جاری ہے۔
Load/Hide Comments