خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس 2مرتبہ ملتوی ہونے

خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس 2مرتبہ ملتوی ہونے کے بعد آج طلب

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس 2مرتبہ ملتوی ہونے کے بعد آج طلب کر لیا گیا ہے۔ صوبائی اسمبلی اجلاس 3 بجے منعقد ہو گا جس کی صدارت سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کریں گے۔
اس سے قبل سپیکر بابر سلیم سواتی نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس 23 ستمبر دن 2 بجے طلب کر رکھا تھا۔
سپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی 2 مرتبہ پہلے بھی اسمبلی اجلاس طلب کر کے ملتوی کر چکے ہیں۔ اس سلسلے میں پہلی بار طلب کیا گیا اجلاس 19 اگست سے 26 اگست تک ملتوی کیا گیا، اس کے بعد 26 کو بلایا جانے والا صوبائی اسمبلی اجلاس دو ستمبر تک ملتوی کیا گیا۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس 2مرتبہ ملتوی ہونے کے بعد آج طلب کر لیا گیا ہے۔ صوبائی اسمبلی اجلاس 3 بجے منعقد ہو گا جس کی صدارت سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کریں گے۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے.
اجلاس گزشتہ رات گئے اچانک سپیکر بابر سلیم سواتی نے طلب کیا ہے. اجلاس کیلئے جاری ایجنڈے میں اپوزیشن کے سوالات ،تحریک التوا اور توجہ دلائو نوٹس شامل ہیں.
ذرائع نےبتایا کہ ایجنڈے میں مزید کوئی کارروائی شامل نہیں ہوگی.

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کا پنجگور واقعے کا نوٹس، رپورٹ مانگ لی