پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء گرفتار

پارلیمنٹ ہاؤس سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء گرفتار

ویب ڈیسک: اسلام آباد پولیس کی جانب سے آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران پارلیمنٹ ہاؤس سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء گرفتار کر لئے گئے۔
اسلام آباد پولیس نے اراکین قومی اسمبلی زین قریشی اور شیخ وقاص اکرم سمیت اویس احمد چٹھہ، سید شاہ احمد، ‏سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا، یوسف خان، مولانا نسیم شاہ اور احمد شاہ خٹک کو حراست میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق ان رہنماوں کی گرفتاری سے قبل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شیر افضل مروت کو گزشتہ روز سنگجانی کے مقام پر ہونے والے جلسے میں کی جانے والی روٹ، معاہدے کی پاسداری نہ کرنے، اسلام آباد پولیس پر حملے، جلسے کے اوقات کی خلاف ورزی اور ریاست مخالف تقریر سمیت دیگر غیرقانونی خلاف ورزیوں کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عمرایوب اور زرتاج گل کو بھی گرفتار کیا جائے گا، تاہم علی محمد خان پارلیمنٹ ہاؤس سے روانہ ہوگئے ہیں اور پولیس کی جانب سے انہیں گرفتار نہیں کیا گیا۔
یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران پارلیمنٹ ہاؤس سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء گرفتار کر لئے گئے۔

مزید پڑھیں:  علی محمد خان کی شنگھائی تعاون تنظیم کے موقع پر احتجاج کی مخالفت