65ء جنک کا دسواں روز

65ء جنک کا دسواں روز، پاک افواج کے ہاتھوں تباہی پر بھارت سیخ پا

ویب ڈیسک: 65ء جنک کا دسواں روز جب پاک افواج کے ہاتھوں تباہی و شکست دیکھ کر بھارتی افواج میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی، آج بھِی تاریخ کا حصہ ہے۔
پاکستانی افواج نے شدید جوابی حملہ کر کے بہ صرف بھارتی فوج کو قصور سیکٹر سے پسپا ہونے پر مجبور کردیا بلکہ اس روز ایسا دندان شکن جواب مخالف فریق کو دیا کہ و تادیر اپنے زخم چاٹتا رہا۔
جموں سے سیالکوٹ کی طرف پیش قدمی کی کوشش کرنے والی بھارتی فوج کو بھاری نقصان بھی اٹھانا پڑا، ادھر دوارکا اور جام نگر کے نیول اور ایئر بیس کی پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہی پر بھارتی بحریہ نے اپنی فضائیہ کی شرمناک شکست پر سخت غصے کا اظہار کیا۔
اس دوران لاہور سیکٹر کے قریب پاکستانی فوج نے بھارت کے دو جنگی طیارے مار گرائے، اس کے ساتھ ہی سیالکوٹ کے محاذ پر بھارتی فوج کے مزید 7 سینچورین ٹینک تباہ کردئے، اس واقعہ کے ساتھ ہی اس سیکٹر میں تباہ ہونے والے بھارتی ٹینکوں کی تعداد 42 ہوگئی۔
پاک بحرہ کی برتری کی وجہ سے بحیرہ عرب میں بھارتی بحریہ کی آزادنہ سرگرمیاں بھی بند ہوگئیں۔
اس روز قومی لڑاکا طیاروں نے حریف بھارتی فوج کی مدد کو آنے والے بھارتی جیٹ کو لاہور کی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی مار گرایا۔
پاک فوج بھارتی فوج کو ہر محاذ پر شکست سے دوچار کر رہی تھی، ان کیلئے 65ء جنک کا دسواں روز اس قدر خوفناک تھا کہ انہیں ہر محاذ پر پاک افواج کے ہاتھوں شکست و ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم پر سیاسی جماعتوں کے خدشات دور ہونے چاہئیں،آفتاب شیرپاؤ