ملکی برآمدات 14فیصد اضافے کیساتھ

ملکی برآمدات 14فیصد اضافے کیساتھ 5 اعشاریہ1 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں

ویب ڈیسک: ملکی برآمدات 14فیصد اضافے کیساتھ 5 اعشاریہ1 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے بہترین حکومتی حکمت عملی کے باعث رواں مالی سال کے آغاز میں ہی پاکستان کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ملک کی تجارتی اشیاء کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 14 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔
گزشتہ ماہ اگست میں برآمدات 620 ملین ڈالر اضافے کے ساتھ 5.1 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ اس اضافے سے پاکستان کا تجارتی خسارہ مالی سال 25-2024ء کے آغاز میں 3.751 بلین ڈالرسے کم ہو کر 3.6 بلین ڈالر پر آ گیا۔
اس کے دوسری طرف اگست میں گاڑیاں، گھریلو برقی آلات اوردیگر اشیائے ضروریہ جیسے گارمنٹس، فیبرکس اور جوتے کی درآمد میں سالانہ بنیادوں پر 1.3 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ملکی معیشت کو مزید مستحکم کرنے کے لیے حکومت ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے مسلسل جدوجہد اورمختلف اقدامات پر غور کر رہی ہے۔
معیشت کی مضبوطی کے لیے کیے جانے والے حکومتی اقدامات کی بدولت گزشتہ چند ماہ میں پاکستان کے بیرونی قرضے میں کمی واقع ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ ملکی برآمدات 14فیصد اضافے کیساتھ 5 اعشاریہ1 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

مزید پڑھیں:  امل ملیشیا سے حزب اللہ، حسن نصراللہ کی مثالی کامیابی کاسفر