غیرقانونی افغانوں کی وطن واپسی جاری

غیرقانونی افغانوں کی وطن واپسی جاری، 7 لاکھ سے زائد کا انخلا مکمل

ویب ڈیسک: غیرقانونی افغانوں کی وطن واپسی جاری ہے، اس دوران بتایا گیا ہے کہ 7 لاکھ سے زائد کا انخلا مکمل ہو چکا ہے۔
09 ستمبر 2024 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 7 لاکھ 13 ہزار 46 تک جا پہنچی ہے، اس کے باوجود غیرقانونی افغانوں کی وطن واپسی کا یہ سلسلہ جاری و ساری ہے۔
ذرائع کے مطابق 17 اگست تا 09 ستمبر وطن لوٹنے والے 19 ہزار 321 افغان باشندوں میں 7 ہزار 843 مرد، 6 ہزار 12 خواتین اور 7338 بچے شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ افغانستان روانگی کے لیے 712 گاڑیوں میں 645 خاندانوں کی وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی جاری، مزید 45 فلسطینی شہید