پارلیمان کا تقدس پامال کیا گیا

اراکین قومی اسمبلی کی گرفتاری سے پارلیمان کا تقدس پامال کیا گیا، سلمان اکرم

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سے ارکان قومی اسمبلی کی گرفتاری سے پارلیمان کا تقدس پامال کیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ رات پولیس کی جانب سے خیبرپختونخوا ہاؤس جانے سے روکنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجا گیٹ ہی سے واپس لوٹ گئے۔
واپس روانگی سے قبل انہوں نے کہا کہ جس طرح ارکان قومی اسمبلی کی گرفتاری سے پارلیمان کا تقدس پامال کیا گیا، ان کی گرفتاری کا جواز نہیں بنتا پھر کیوں انہیں اس طرف گرفتار کیا گیا۔
خیبرپختونخوا ہاؤس کے باہر گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین کی بالادستی ختم ہو چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے بعد لاہور کا جلسہ ہر صورت ہوگا۔
یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو پارلیمنٹ ہاؤس میں پناہ لینے کے باوجود گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عمرایوب اور زرتاج گل کو بھی گرفتار کیا جائے گا، تاہم علی محمد خان پارلیمنٹ ہاؤس سے روانہ ہوگئے ہیں اور پولیس کی جانب سے انہیں گرفتار نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی احتجاج کے باعث راولپنڈی میں دفعہ 144نافذ، لیاقت باغ سیل